چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا کہ چینی حکومت کووڈ-۱۹ کی ویکسین کی سلامتی اور تاثیر کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ چین نے ملک میں ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے ، اور اب تک کوئی سنجیدہ منفی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔اب متحدہ عرب امارات ، بحرین اور دیگر ممالک نے چین کی ویکسین خریدنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ سے یہ عہد کیا ہے کہ چین کی ویکسین پر تحقیق مکمل ہونے اور اسے استعمال میں لانے کے بعد ، دنیا کو ایک مناسب قیمت پر فراہم کی جائے گی ، اور ترقی پذیر ممالک میں ویکسین حصول کرنے کے لئے چین خدمات سرانجام دے گا۔ چین ترقی پذیر ممالک کو مختلف طریقوں سے ویکسین فراہم کرنے کو بھی ترجیح دے گا ، جن میں عطیہ کرنا اور بلا معاوضہ امداد کی شکل میں فراہمی شامل ہیں۔