بعض امریکی سیاستدان چین کے خلاف “صدی کے جھوٹ” گھڑ رہے ہیں، چین کی وزارت خارجہ

0

اٹھائیس تاریخ کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا کہ امریکہ کا شعبہ خارجہ بعض چین مخالف سیاستدانوں کی ایک قلیل تعداد کی  قیادت میں سنکیانگ سے متعلق بے بنیاد جعلی اطلاعات پھیلارہا  ہے۔چین اس کی سخت مزمت کرتا ہے۔انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ امریکہ کے بعض سیاستدانوں کی جانب سے گھڑے گئے سنکیانگ سے متعلق اطلاعات “صدی کے  بڑے جھوٹ” ہیں۔سنکیانگ میں سماجی استحکام ہے،معیشت ترقی کر رہی ہے ۔قومی اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی کے ساتھ عوامی زندگی بہتر ہوتی جارہی ہے۔اس کے برعکس سرویز  کے مطابق پچہتر فیصد امریکی مسلمانوں کے خیال میں امریکہ میں مسلمانوں کے ساتھ سنگین امتیازی سلوک  کیا جارہا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ چین میں امریکی سفارتخانے نے دسمبر کے بعد چین سے متعلق ساٹھ سے زائد جعلی اطلاعات جاری کی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here