اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام نے بیجنگ میں “عالمی ماحولیات آؤٹ لک 6” کا چینی ورژن باضابطہ طور پر جاری کیا ، جس میں “زمین کی صحت ، انسانی صحت” پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ رپورٹ سےعالمی ماحول کو درپیش سنگین مسائل کا پتہ چلتاہے۔رپورٹ میں ممالک سے پیداوار اور کھپت کے غیر صحت مند طریقے مکمل طور پر ترک کرنے اور بین الاقوامی تعاون میں فعال طور پر شرکت کرنےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چینی حکومت ، کاروباری اداروں اور معاشرتی قوتوں کے مابین تعاون کا طریقہ کار پائیدار ترقی کے لئے ایک عمدہ مثال فراہم کرتا ہے۔
کبوکی چین کا ساتواں بڑا صحرا ہے پہلے اس کا ماحول انتہائی کمزور تھا اور لوگ شدید غربت میں تھے۔ گزشتہ تیس برسوں میں مقامی حکومت نے مقامی کاروباری اداروں اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر صحرا پر قابو پانے اور ماحولیاتی صنعت کی ترقی کے فروغ کے لیے بھر پور کوشش کی۔ جس سے مقامی لوگوں کے حالات زندگی میں بھی بہتری آئی ۔ یوں متوازن ترقی کے لیے ایک کبوکی ماڈل قائم کیا گیا ہے۔ اب کبوکی میں ماحولیاتی ماحول کو بہتربنایا گیا ہے اور مقامی لوگوں کو غربت سے نکال دیا گیا ہے۔