چائنا میڈیا گروپ کے ایشیا و بحرالکاہل اسٹیشن کا افتتاح

0

چھبیس دسمبر کو ایشیا و بحرالکاہل کےلیے چائنا میڈیا گروپ کے اسٹیشن کا ہانگ کانگ اور مکاؤ میں آن لائن لنک کے ذریعے افتتاح ہوا۔چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیرمین حہ ہو ہوا ،مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیگٹیو حہ ای چھنگ ،چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ اطلاعات کے نائب سربراہ شین ہائی شیونگ سمیت دیگر شخصیات نے مکاؤ میں افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

شین ہائی شیونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ  عالمی جغرافیائی سیاست اور اقتصادی ترقی میں  ایشیا و بحرالکاہل کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے۔چینی صدر شی جن پھنگ نے اپیک کی ستائیس ویں غیررسمی سمٹ پر نشاندہی کی کہ چین ایشیا وبحرالکاہل کے مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر امن اور خوشحال مستقبل کے لیے مشترکہ کوشش کرنے کا خواہاں ہے۔جناب شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ چین اور ایشیا وبحرالکاہل پڑوسیوں اور دنیا کے درمیان  پل کا کردار  ادا کرتا رہے گا ، نیز ہانگ کانگ اور مکاؤ کی منفرد ترجیحات کو بروئے کار لاتے ہوئے کثیرالطرفہ اور آزاد تجارت کی کہانیوں کی خوب کوریج کرے گا اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے عوام کے درمیان مفاہمت اور دوستی بڑھانے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے لیے میڈیا کے کردار کو اچھی طرح نبھالے گا۔ 

افتتاحی تقریب کے بعد چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیرمین حہ ہو ہوا نے شین ہائی شیونگ سے بات چیت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here