چین میں ۲۰۲۰ کے دوران پانچ لاکھ اسی ہزار فائیو جی بیس اسٹیشنز کا اضافہ ،تمام شہروں میں فائیو جی کوریج

0

چوبیس دسمبر  کوچین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ترجمان وین کھو نے اپنے بیان میں کہا کہ  رواں سال چین میں پانچ لاکھ اسی ہزار فائیو جی  بیس اسٹیشنز کا اضافہ ہوا اور ابھی تک تمام شہروں میں فائیو جی کو ریج مکمل ہوگئی ہے۔ 
وین کھو نے کہا کہ  چین میں فائیو  جی صارفین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ فائیو جی ٹرمینل کنکشن کی تعداد  بیس کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ رواں سال جنوری سے نومبر تک،مقامی مارکیٹ میں فائیو جی موبائل فون کی ترسیل چودہ کروڑ چالیس لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی ، جو مجموعی حصص کا 51.4 فیصد ہے۔ چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی فائیو جی کی ترقی کو مناسب رفتار سے آگے بڑھائے گی ۔ فائیو  جی نیٹ ورکس کےایک خاص سطح  پر پہنچنے  کے بعد،  فائیو جی کو  بڑے پیمانے کی تعمیراتی اور وسیع کوریج سے، ضروریات کے مطابق تعمیری اور مضبوط  کوریج  میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ اعلی معیار کا فائیو جی نیٹ ورک قائم ہو سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here