امریکی جہاز کا چین کے نان شا جزائر سے ملحقہ پانیوں میں بلااجازت داخلہ، چینی فوج کا شدید ردعمل

0

چینی پیپلز لبریشن آرمی کے جنوبی تھیٹر کے ترجمان  کرنل تھیان جون لی نے کہا  ہےکہ بائیس تاریخ کو  ایک امریکی جہاز “میک کین” ڈسٹرائر بلا اجازت چین کے نان شا جزائر سے ملحقہ پانیوں میں داخل ہوا ہے۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے جنوبی تھیٹر کی بحریہ اور فضائیہ نے امریکی جہاز کو متنبہ کرتے ہوئے فوری انخلاء کا کہا۔امریکہ کی یہ حرکت چین کی خودمختاری اور سلامتی کی شدید خلاف ورزی ہے اور ساوتھ چائنہ سی میں امن و استحکام کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ چین اس کی شدید مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ  چینی فوج کے دستے ساوتھ چائنہ سی میں قومی خودمختاری ،سلامتی اور امن و استحکام کے دفاع کے لیے ہمہ وقت چوکس رہتے ہیں اور  اعلیٰ پیمانے پر اپنے فرائض اور مشنز  سرانجام دیتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here