اکیس تاریخ کو چین کے اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس نے ایک وائٹ پیپر “نئے دور میں چین کی توانائی کی ترقی” جاری کیا۔
وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین توانائی کے انقلاب کو آگے بڑھارہا ہے ، چین میں توانائی کی پیداوار اور استعمال کے طریقوں میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہوچکی ہیں اور توانائی کی ترقی کے حوالے سے تاریخی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ توانائی کی پیداوار اور کھپت کے ڈھانچے کو مستقل طور پر بہتر بنایا گیا ہے ، توانائی کے استعمال کی استعداد کار میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے ، توانائی کی سلامتی کی صلاحیتوں میں اضافہ جاری ہے جس سے اعلی معیار کی معاشی ترقی ، غربت کے خاتمےاور ایک خوشحال معاشرے کی تعمیر کیلئے مضبوط بنیاد قائم کی گئی ہے ۔
وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی خطرات سے متعلق چیلنجوں سمیت دیگر بڑھتے ہوئے شدید عالمی مسائل کے تناظر میں ، چین نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کا تصور قائم کیا ہے ، معاشی اور معاشرتی ترقی کی جامع “گرین تبدیلیوں” کو فروغ دیا ہے ۔ اندرون ملک شفاف توانائی اور کم کاربن ترقی کو فروغ دیتے ہوئے چین مثبت طورپر عالمی توانائی کی گورننس میں شریک رہا ہے اور دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر عالمی توانائی کی پائیدار ترقی میں تیزی کے لیے نئے طریقے تلاش کیے ہیں۔ نئے دور میں چین کی توانائی کی ترقی چینی معیشت اور سماج کی پائیدار اور صحت مند ترقی کے لئے مضبوط حمایت فراہم کرتی ہے ، اور عالمی توانائی کی سلامتی کو برقرار رکھنے ، عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے ردعمل ، اور عالمی معاشی نمو کو فروغ دینے میں بھی مثبت شراکت فراہم کرتی ہے۔