چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھانگ سمیت دیگر اعلیٰ رہنماوں کی ویتنام کے صدر سے الگ الگ ملاقاتیں

0

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھانگ سمیت دیگر اعلیٰ رہنماوں نے بارہ تاریخ کو  ویتنام کے صدر  ٹرین ڈائی کیونگ سے الگ الگ ملاقاتیں  کی جن میں دو طرفہ تعلقات کی ترقی کا عزم ظاہر کیا گیا۔ وزیر اعظم  لی کھہ چھانگ نے ملاقات نے دوران کہا کہ  چین ویتنام کے ساتھ درست سمت میں تعلقات کو فروغ دینے کے لیے آ مادہ ہے ، اعلیٰ سطح پر تبادلوں کا فروغ چاہتا ہے ،   چین کے دی بیلٹ اینڈ انیشیٹو   اور ویتنام کی دو  راہداریوں  اور ایک معاشی  گردشی منصوبے کی ہم آ ہنگ ترقی چاہتا ہے۔چین ویتنام کے ساتھ سرحدی علاقے میں معاشی سر گرمیوں کا فروغ  اور  جرائم کے خاتمے سے امن و خوشحالی کا فروغ چاہتا ہے۔ ویتنام کے صدر  نے چین کے ساتھ  تجارت ، سرمایہ کاری ، زراعت ، بنیادی  تنصیبات ، اعلیٰ ٹیکنالوجی ،مالیات ،قابل تجدید توانائی اور افرادی تبادلوں کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئر مین چنگ تو چیانگ نے ویتنامی صدر سے ملاقات کے دوران فریقین کے درمیان تعلقات کو مثبت قرار دیا اور  کہا کہ دونوں ملک دیرپا دوستی کے لیے پر عزم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here