انیس دسمبر کو چین کے قومی ترقیاتی و اصلاحاتی کمیشن اور وزارت تجارت نے بیرونی سرمایہ کاری کے سیکیورٹی جائزے کے ضوابط جاری کیے جس میں تین نکاتی پیغام دیا گیا ہے۔
پہلا،چین کا کھلاپن خطرات کے انسداد کو مزید اہمیت دے گا۔مرکزی اقتصادی ورکنگ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ عالمی اصول و ضوابط کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی سیکیورٹی کا تحفظ کیا جائے۔سیکیورٹی کے خطرات کا انسداد کھلے پن کی مضبوط بنیاد ہے جس سے مزید وسیع پیمانے اور گہری سطح کے کھلے پن کو فروغ مل سکے گا۔
دوسرا،چین کا کھلا پن بناء کسی تعطل کے مزید بلند معیار تک پہنچ جائے گا۔نئے ضوابط کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاری کی سیکیورٹی کے جائزے کو مزید آسان بناتے ہوئے لازمی اور معقول اصولوں پر عمل پیرا رہا جائے گا۔اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ ان ضوابط پر عمل داری کے دوران قومی سیکیورٹی سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاری کی درست نگرانی کی جائے گی ۔اس سے ظاہر ہوتاہے کہ چین نے غیرملکی سرمایہ کاری پر پابندی لگانے کی بجائے قومی سیکیورٹی پر اثرات مرتب کرنے والی سرمایہ کاری کے موئثر کنٹرول کے لیے ضوابط جاری کیے ہیں۔
تیسرا،چین آئندہ عالمی نظام اور ضوابط کا استعمال کرتے ہوئے اپنے حقوق کے تحفظ کو مزید اہمیت دے گا۔غیرملکی سرمایہ کاری کی سیکیورٹی کا جائزہ عالمی سطح پر فعال نظام ہے۔حالیہ برسوں میں امریکہ،یورپی یونین سمیت اہم ممالک یا علاقوں نے اس نوعیت کے نظام جاری کیے ہیں۔چین کی وزارت تجارت کے تحت عالمی مارکیٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے نائب سربراہ بائی منگ نے کہا کہ عالمی ضوابط سے ہم آہنگی اور ان کا استعمال ، چین کے کھلے پن کو بہتر بنانے اور چین کے قانونی حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔