چین-جاپان توانائی کی بقاء اور ماحولیاتی تحفظ کے چودہویں فورم کا انعقاد

0

چین کے قومی ترقیاتی و اصلاحاتی کمیشن ،وزارت تجارت اور جاپان کی وزارت برائے معیشت،تجارت اور صنعت ،جاپان-چین اقتصادی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے چودہواں چین جاپان توانائی کی بقاء اور ماحولیاتی تحفظ  فورم بیس تاریخ کو آن لائن اور آف لائن بیجنگ اور ٹوکیو میں منعقد ہوا۔ 

قومی ترقیاتی و اصلاحاتی کمیشن کے سربراہ حہ لی فونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کووڈ-۱۹ وبا  کی موجودہ صورتحال میں اس فورم کا انعقاد ، چین اور جاپان کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ کو اہمیت دینے کا مظہر ہے ۔

حہ لی فونگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین سرسبز ترقی کو فروغ دے گا،کاربن اخراج میں کمی کے حوالے سے اپنے وعدے کو پورا کرے گا،حیاتیاتی تحفظ اور بحالی کو مضبوط بنائے گا اور وسائل کے استعمال کی استعدادکار کو بہتر بنائے گا۔چین اس ضمن میں جاپان کے ساتھ مل کر حقیقت پسندانہ تعاون کو فروغ دینے اور ماحول دوست ترقیاتی ڈھانچہ تشکیل دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے تجاویز پیش کیں کہ توانائی کی بقاء سے متعلق صنعتی تعاون کو گہرائی تک پہنچایا جائے،سرسبز ٹیکنالوجی کی جدت کاری میں تعاون کو فروغ دیا جائے،موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے  تعاون کو مضبوط بنایا جائے اور عالمی و علاقائی سرسبز ترقی کو مل کر فروغ دیا جائے۔

حالیہ فورم میں فریقین نے تعاون کے چودہ منصوبوں پر دستخط کیے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here