سترہ دسمبر کو ، اقوام متحدہ کی تعلیم ،سائنس و ثقافت کی تنظیم ، یونیسکو کے تحت غیر مادی ثقافتی ورثے کی حفاظت کرنے والی بین الحکومتی کمیٹی کی نظر ثانی اور منظوری کے بعد ، چین کے پیش کردہ مارشل آرٹ “تھائی چی” اور چین اور ملائشیا کی مشترکہ طور پر پیش کردہ سونگ وانگ چھوین نامی دعائئیہ تقریب کو عالمی غیر مادی ثقافتی ورثوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔اب تک ، چین میں مجموعی طور پر 42 غیر مادی ثقافتی ورثوں کو یونیسکو کی مذکورہ فہرست میں شامل کیا گیا ہے ، جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
اطلاعات کے مطابق غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے یونیسکو کی بین الحکومتی کمیٹی کی پندرہویں مجلس قائمہ کا اجلاس چودہ سے انیس دسمبر تک ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔ اجلاس میں ستاون ممالک کے پیش کردہ پچاس غیرمادی ثقافتی ورثوں پر نظر ثانی کی گئی ۔