چین، بیرون ملک مقیم 73000 سے زائد ہم وطنوں کو وطن واپس لایا ہے، وزارت خارجہ

0

سترہ دسمبر  کو چین کی وزارت خارجہ نے “قونصلر ورک بریفنگ ۲۰۲۰” منعقد کی جس میں رواں سال عالمی سطح پر کووڈ -۱۹ کی وبا کے تناظر میں چینی قونصلر تحفظ اور خدمات کے کام کا جائزہ لیا  گیا ۔وزارت خارجہ کے محکمہِ قونصل امور کے ڈائریکٹر ، زوئی آئی مینگ نے کہا کہ وبا پھوٹنے کے بعد  کچھ ممالک نے اپنے ہوائی اڈے چین کے لیے بند  کرنے اور بین الاقوامی پروازوں کو کم کرنے جیسے اقدامات اپنائے۔ ان ممالک میں موجود چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں نے بیرون ملک مقیم چینی شہریوں کی  وطن واپسی کے سلسلے میں “ایئر کوریڈورز” قائم کرنے کے لیے مقامی حکومتوں اور ایئر لائنز کے ساتھ  وسیع پیمانے پر تبادلے اور  تعاون کیے۔
متعلقہ ممالک کے ساتھ مسلسل تجارتی پروازوں کا سلسلہ برقرار رکھنے  کے علاوہ ،چین نے  اٹلی ، برطانیہ ، امریکہ ، جنوبی افریقہ ، اور ایران سمیت 92 ممالک سے 73،000 سے زیادہ ہم وطنوں کو  وطن واپس لانے کے لیے 351 پروازوں کا انتظام کیا ہے۔
زوئی آئی مینگ نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم چینی شہریوں کو وطن واپس لانے کا کام ایک طویل عرصے تک جاری رہا ، جس کا دائرہِ کار بہت وسیع تھا اور اس میں  عملے  کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔  اس پر عمل درآمد کرنا بہت مشکل تھا  تاہم اس عمل کی تکمیل سے چین کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here