ویکسی نیشن کا آغاز ہونے کے باوجود صورتِ حال کی سنگینی کے باعث نیویارک کو مکمل لاک ڈاون کیا جا سکتا ہے، میئر نیویارک

0

حالیہ دنوں امریکہ میں وفاقی  حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد نیویارک پہلی امریکی ریاست تھی کہ جہاں ویکسین دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تاہم نیویارک کے میئر دی بلا سیئو نے سی این این کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں حالات کی سنگینی کا ذکر کرتے ہوئے نیو یارک میں مکمل لاک ڈاون کا اشارہ دیا۔ انٹرویو میں جب ان سے  ممکنہ لاک ڈاؤن کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ہمیں  انتہائی حساس علاقوں کو بند کرنا شروع کرنا ہو گا  اور آنے والی ہفتوں میں ہمیں تیار اس کے لیے رہنا چاہیے ، کیونکہ اس وقت اس وبا کے پھیلاو کی جو رفتار ہے  وہ بے حد نقصان کا باعث  ہے اور ہمیں بہت زیادہ نقصان اور مزید مصیبت کا شکار ہونے سے پہلے ہی اسے روکنا ہے۔ میئر  نے نشاندہی کی  کہ اس وقت نیویارک کے ہسپتالوں میں وبا سے متاثرہ پانچ ہزار سات سو بارہ مریض زیرِ علاج ہیں ۔ 
ریاست نیو یارک کے میئر اور گورنر ، دونوں نے پیر کے روز سے نیویارک شہر میں ان ڈور ڈائننگ اور بند مقامات پر تقریبات وغیرہ روکنے پر اتفاق کیا ہے ، تاکہ ہسپتالوں میں داخل ہونے والے نئے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پایا جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here