سترہ دسمبر کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت تجارت کے ترجمان گاو فنگ نے کہا کہ رواں برس کے ان گیارہ مہینوں میں چین کی درآمد ی و برآمدی تجارت کی کل مالیت میں آر ایم بی اور امریکی ڈالر کے مطابق بالترتیب ایک اعشاریہ آٹھ فیصد اور صفر اعشاریہ چھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔غیر ملکی سرمائے کے استعمال کی مالیت میں آر ایم بی کے مطابق چھ اعشاریہ تین فیصد جب کہ امریکی ڈالر میں شمار کی جائےتو اس میں چار اعشاریہ ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری بنیادی طور پر مستحکم رہی ہے۔ مجموعی طور پر چینی معیشت کی بحالی جاری ہے نیز پیداوار اور طلب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
گاو فنگ نے کہا کہ اگلے سال چین اپنی منڈی کو مزید وسعت دے گا ۔ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر عالمی معیشت کی بحالی اور ترقی میں مثبت خدمات سر انجام دینے کا خواہاں ہے۔