سولہ دسمبر کی سہ پہر ،چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں پاکستانی صدر کے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کے بارے میں مثبت تبصرے پر سوال کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ ہم پاکستانی صدر عارف علوی کے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مثبت جائزے سے پوری طرح اتفاق کرتے ہیں ۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کا ایک اہم پائیلٹ پراجیکٹ ہے ۔2013 میں اس کے آغاز کے بعد سے ، اس نے مثبت ترقی کی رفتار برقرار رکھی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ وبا کے بعد سے ، چین اور پاکستان اس وبا کے چیلنجز پر قابو پانے اور راہداری کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے متحد ہو کر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں ۔ متعلقہ منصوبوں کی تعمیر رکنے کی بجائے بخوبی آگے بڑھ رہی ہے اور اس سلسلے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے،جس سے پاکستان کو وبا سے لڑنے اور معیشت کو مستحکم کرنے میں بھر پور تعاون اور مدد ملی ہے۔