امریکی مصنف و سیاستدان چارلس سٹیس نے حال ہی میں اپنے ایک مضمون میں کہا کہ وبا پھوٹنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل چین پر الزام تراشی کرتے رہے تاہم اسی روش پر قائم رہنا محض وقت کا زیاں ہوگا ۔ اس سے بھی بدتر بات یہ ہے ٹرمپ کے اس رویے کے باعث دنیا انسداد وبا اور عالمی معاشی بحالی پر توجہ نہیں دے سکی ۔
مضمون میں کہا گیا کہ ٹرمپ چین سے رابطے اور تعاون کی بجائے چین کو الگ تھلگ کرنے کی کوششوں میں مصروف رہا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ چین اصل مسئلہ نہیں ہے ، بلکہ یہ مسئلے کےحل کی کنجی ہے۔ چین کو الگ تھلگ ہونے کے بجائے اس میں شامل ہونے کی ضرورت ہے۔ مشترکہ کوششوں کے ذریعے دنیا اس چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہےاور ایک ساتھ مل کر ہم اس مسئلے کو بہترین انداز میں حل کر سکتے ہیں ۔ اس کے لیے سب سے پہلے مغرب کو چین پر الزام تراشی کی روش کو ترک کرنا ہوگا ۔