دو ہزار بیس میں چین ، بڑی عالمی معیشتوں میں مثبت معاشی ترقی کرنے والی واحد معیشت بن جائے گا، قومی بیورو برائے شماریات

0

پندرہ دسمبر کو ،چین کے قومی بیورو برائے شماریات نے ماہِ نومبر میں قومی معاشی صورتحال  کا ڈیٹا جاری کیا۔ قومی اعدادوشمار کے ترجمان فو لِنگ ھوئی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نومبر کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوا ہے کہ  تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں چوتھی سہ ماہی میں معاشی نمو میں مزید تیزی آئی ہے۔ توقع ہے کہ دو ہزار بیس میں دنیا کی بڑی معیشتوں میں چین مثبت معاشی ترقی حاصل کرنے والی  واحد معیشت بن جائے گا ۔
ترجمان نے بتایا  کہ فی الحال چین کی منڈی میں طلب کی بحالی کا رجحان مستحکم ہے۔ اس کے ساتھ مجموعی خردہ فروشی اورمستقل اثاثوں  کی سرمایہ کاری کی شرح نمو  میں مستحکم اضافہ ہوتا رہا۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے رحجان میں بھی تیزی آرہی ہے۔ نومبر میں نجی سرمایہ کاری میں پچھلے سال کے اسی مدت کے مقابلے میں  0.2 فیصد  کا اضافہ سامنے آیا ہے جو رواں سال میں پہلی دفعہ مثبت اضافہ ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ کی قوت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here