چین کے ریاستی کونسلر یانگ جے چھی اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر پیٹر تھامسن کے درمیان بارہ تاریخ کو بیجنگ میں ملاقات ہوئی۔ پیٹر تھامسن دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم میں شرکت کے لیے اس وقت بیجنگ میں موجود ہیں۔اس موقع پر یانگ جے چھی نے کہا کہ چین کا دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے پر عمل در آ مد کے لیے مضبوط حمایت فراہم کرتا ہے۔یانگ نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو انسانیت کے لیے ایک مشترکہ مستقبل پر مبنی معاشرے کے قیام پر عمل در آ مد کا تصور ہے ، مذکورہ انیشیٹو ایک کھلا اشتراکی پلیٹ فارم ہے جو جامع مشاورت ، تعمیری شمولیت اور مشترکہ مفاد کے نظریے پر مبنی ہے۔ پیٹر تھامسن نے مشترکہ مستقبل پر مبنی معاشرے کے قیام کے تصور کو دنیا کے مستقبل کے لیے اہم قرار دیا۔انہوں نے چین کے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے ساتھ اس حوالے سے قریبی تعاون کے لیے تیار ہیں۔