مصری وزیر صحت ہالہ زید نے کہا کہ مصر ،چینی سیانوفرم کی تیار کردہ ویکسین سلسلہ وار وصول کرے گا اور مصری صدر کی ہدایات کے مطابق مصری عوام کو یہ ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔
ہالہ زید نے مصر میں چین کے سفیر لیاؤ لی قیانگ اور مصر میں قائم مقام اماراتی سفیر مریم الکعبی کے ہمراہ ، قاہرہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات سے آنے والی چینی ویکسین کے پہلی کھیپ کی آمد کا جائزہ لینے کے موقع پر یہ بیان دیتے ہوتے کہا کہ مصر نے ویکسین اور حفاظتی ٹیکوں کے عالمی اتحاد کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں تاکہ مزید ویکسین کی مقدار کی فراہمی کو محفوظ بنایا جاسکے۔وزارت صحت کے ترجمان خالد میغاحد نے کہا کہ چینی ویکسین اینٹی باڈیز بنانے میں 99 فیصد جب کہ اوسط یا شدید علامات کی روک تھام میں 100 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔
چینی سفیر لیاو لی قیانگ نے کہا کہ گذشتہ برسوں میں چین اور مصر کے تعلقات میں مثبت ترقی ہوئی ہے ۔ چین میں جب کووڈ-۱۹ کی وبا پھیلی تو اس نازک دور میں مصر کے صدر عبد الفتح السیسی نے چینی صدر کے نام یکجہتی کا پیغام بھیجا اور طبی و دیگر امدادی سامان کے ساتھ چین کا دورہ بھی کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ قاہرہ میں سیانوفرم ویکسین کی آمد دونوں ممالک کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات کی مضبوطی کا بہترین ثبوت ہے۔