بہتر تعلقات کے لئےچین اور امریکہ کو اپنے اسٹرٹیجک تعلقات کی تشکیل نو کرنی چاہیے، وانگ ای

0

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے جمعہ کے روز اس بات پر زور دیا کہ چین اور امریکہ کو حالیہ برسوں میں اپنے تعلقات سے سبق سیکھتے ہوئے ان کی تشکیل نو کرنی چاہیے تاکہ دونوں ممالک کی مستحکم ترقی کے لئےاسٹریٹجک فریم ورک کی تعمیر نو ہوسکے۔ 
ان خیالات کا اظہار انہوں نے “بین الاقوامی صورتحال اور 2020 میں چین کے خارجہ تعلقات” کے موضوع پر منعقدہ ایک سمپوزیم میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں کو اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے باہمی فائدہ مند تعاون کے نتیجے میں حاصل ہونے والے تجربات کا خلاصہ کرنا چاہئے اور اس مقصد میں کامیابی کے لئے ایک دوسرے کی طرف تعاون کا ہاتھ بڑھانا چاہیے۔ وانگ نے کہا کہ ایک دوسرے کے اسٹریٹجک ارادوں کو صحیح طریقے سے سمجھنے کے لئے رابطے  اور بات چیت  کا بحال رہنا ضروری ہے۔چین ہر سطح پر اور تمام شعبوں میں برابری کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ وباکے خلاف مشترکہ لڑائی میں تعاون کا آغاز کرنا ، اور عالمی معیشت ، آب و ہوا کی تبدیلی ، انسداد دہشت گردی اور سائبرسیکورٹی جیسے اہم امور پر ابلاغ کو مضبوط بنانا بھی اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو چین کو خطرے کی بجائے مثبت نظر سے دیکھنا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here