ایشیائی ترقیاتی بینک نے دس تاریخ کو دو ہزار بیس کے لیے ایشیائی ترقی کی ضمنی آؤٹ لک رپورٹ جاری کی ہےجس میں کہا گیا کہ حال ہی میں چینی معیشت کی بحالی توقع سے کہیں بہتر ہوئی ہے ،اس لیے بینک نے رواں سال چین کے متوقع اقتصادی اضافے کی شرح کو پہلے کی پیش گوئی ایک اعشاریہ آٹھ سے دو اعشاریہ ایک فیصد تک بڑھادیاہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال تیسری سہ ماہی میں چین کے جی ڈی پی میں چار اعشاریہ نو فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ پہلی تین سہ ماہیوں میں چینی معیشت میں صفر اعشاریہ سات فیصد کا اضافہ ہوا۔رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ دو ہزار اکیس میں چینی معیشت میں سات اعشاریہ سات فیصد کا اضافہ ہوگا۔