امریکہ میں سماجی تفریق کی کیا وجوہات ہیں؟

0

ناگفتہ بہ وبائی صورت حال، سماجی جرائم اور سیاسی جماعتوں کی محاذ آرائی وہ مسائل ہیں جنہوں نے دوہزار بیس میں امریکی سماج میں موجود معاشرتی تفریق کو اور بھی زیادہ واضح کردیا ہے۔ رائٹرز نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ تفرقات کا شکار امریکہ کس طرح بحالی کی راہ پر واپس آئے گا۔ امریکی معاشرے میں امیر اور غریب کے درمیان خیلج اور بھی زیادہ واضح ہوتی چلی جارہی ہے۔
رواں سال پیو ریسرچ سینٹر  کی  ایک تازہ ترین تحقیقی رپورٹ سے ظاہر ہے کہ وبائی صورتحال کے پیش نظر امریکہ میں آمدن میں عدم مساوات کا رجحان بڑھ رہا ہے اور امیر  اور غریب کے درمیان فرق تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے۔امریکی جمہوریت کی معاشی و معاشرتی بنیاد کمزور ہو رہی ہے۔دولت امرا اور اشرافیہ کے گھر کی لونڈی بن کر رہ گئی ہے۔ اس صورت حال نے سیاسی حقوق پر بھی گہرے اثرات مرتب کئے ہیں۔فائننشل ٹائمز نے حال ہی میں ایک مضمون شائع کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ دولت کی ریل پیل امریکی سیاست میں کلیدی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔ حالیہ دنوں ایک تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ امریکہ کے انتہائی امیر افراد جو آبادی کا محض دس فیصد ہیں تمام ملکی پالیسیوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔
امریکہ میں امیر اور غریب کے درمیان بڑھتا  فرق سماجی ناہمواریو ں اور عوامی غیض و غضب  کو بڑھا رہا ہے۔ اخبار لی فیگارو نے تجویز پیش کی ہے اگر امریکہ کی نئی حکومت ملک کو پھر سے طاقتور، متحد اور مضبوط دیکھنا چاہتی ہے تو اس صورت حال پر توجہ دینا ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here