غیر ملکی کمپنیاں چین میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں، چینی وزارت خارجہ

0

چین میں برطانوی  چیمبر آف کامرس نے بیجنگ میں ایک سروے جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والےمتعدد چیلنجوں کے باوجود ، چینی معیشت تیزی سے بحال ہو چکی ہے اور یہ 2021 میں برطانوی کمپنیوں کے لئے سرمایہ کاری کی ایک کلیدی منزل بنی رہے گی۔ سروے میں شامل 44فیصد  برطانوی کمپنیوں نے کہا کہ وہ 2021 میں چین میں سرمایہ کاری میں اضافہ کریں گی۔ چین میں موجود40فیصد برطانوی کمپنیوں  کے لئے ، چین سب سے اہم بیرونی مارکیٹ ہے۔  اس حوالے سے چین کی  وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں  کہا کہ حالیہ دنوں میں ہونے والے بہت سے سرویز سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ چین میں غیر ملکی کمپنیاں چین کی معاشی ترقی اور مارکیٹ کے بارے میں پرامید ہیں ، اور انہوں نے  چین میں سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اس حقیقت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ چین کے  اعلی سطحی کھلے پن کے اقدامات کو عالمی برادری بہت زیادہ سراہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلا پن ، تعاون  اور مشترکہ مفادات تمام ملکوں کے لئے وبا سے نجات اور عالمی معیشت کی بحالی کو فروغ دینے کا حقیقی راستہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here