چین اورنیپال کے رہنماؤں کی طرف سے دنیا کی بلند ترین چوٹی کوہ چومو لانگما کی نئی بلندی کا مشترکہ اعلان

0

آٹھ دسمبر دو ہزار بیس کو چین کے صدر شی جن پھنگ اور نیپال کی صدر بدیا دیوی بھنڈاری نےمشترکہ طور پر  دنیا کی  سب سے اونچی چوٹی کوہ چومو لانگما کی نئی بلندی کا اعلان کیا جو کہ 8848.86میٹر ہے۔ اس حوالے سے خطوط کا تبادلہ کیا گیا۔
شی جن پھنگ نے اپنے خط میں نشاندہی کی کہ چومولانگما چوٹی چین اور نیپال کی روایتی دوستی کی اہم علامت ہے۔ دونوں ممالک  دنیا کی بلند ترین چوٹی کو چین نیپال دوستی کی چوٹی قراردیتے ہیں۔ چین نیپال کے ساتھ کوہ چومولانگما کے حیاتیاتی ماحول کے تحفظ اور سائنسی ریسرچ کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔ تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کے مشترکہ گھر کا بہتر انداز میں تحفظ کیا جاسکے۔
شی جن پھنگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ رواں سال چین اور نیپال کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 65ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں دو طرفہ سیاسی اعتماد میں اضافہ ہوا ہےاور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو مزید آگے بڑھایا جارہا ہے۔ چین اور نیپال کو مزید قریبی ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط بنانا چاہئیے۔ تاکہ دونوں ملکوں کے عوام تک اس کے ثمرات کو منتقل کیا جاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here