پیپلز بینک آف چائنا اور اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کی جانب سے سات تاریخ کو جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، نومبر کے آخر تک چین کے زرمبادلہ کے ذخائر اکتیس کھرب اٹھہتر ارب پچاس کرورڑامریکی ڈالر ز تک جا پہنچے ، جو اکتوبر کے آخر سے پچاس ارب پچاس کروڑ ڈالر زیادہ ہیں۔ اس طرح ان میں ایک اعشاریہ چھ ایک فیصد کا اضافہ ہوا ۔
بتایا گیا ہے کہ اگلے مرحلے میں چین کے زرمبادلہ کے ذخائر مجموعی طور پر استحکام برقرار رکھیں گے ۔ ایک طرف چین کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے ، جو زرمبادلہ کے ذخائر کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے ایک مضبوط بنیاد ہے۔ دوسری طرف ، چین کی مالی منڈی کے کھلے پن میں اضافہ ہورہا ہے ، زرمبادلہ کی مارکیٹ میں تسلسل ہے اور سرحد پار سرمائے کا بہاؤ بنیادی طور پر متوازن ہے۔
اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کی ترجمان وانگ چھون اینگ نے کہا کہ اس وقت عالمی سطح پر وبا بدستور پھیل رہی ہے ، عالمی معیشت کی غیر یقینی صورتحال میں نمایاں اضافہ ہو ا ہے اور بین الاقوامی مالیاتی منڈی کے خطرات اور چیلنجوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس تناظر میں مستقبل میں چین کی زرمبادلہ کی مارکیٹ اتار چڑھاو کے ساتھ بنیادی طور پر مستحکم رہے گی۔