چین میں دنیا بھر میں سب سے بڑا فلاح بہبود کا نظام قائم

0

تیرہویں پنج سالہ منصوبے کے دوران چین میں فلاح بہبود  کا نظام بہتر ہوکر دنیا بھر میں سب سے وسیع پیمانے کا سوشل سیکورٹی نظام بن گیا ہے، جس سے عوام ٹھوس طور پر خوشحالی محسوس کررہے ہیں۔
تاحال چین میں عمر رسیدہ لوگوں کی زندگی کی ضمانت کے لیے پنشن بیمے میں شریک لوگوں کی تعداد دنیا بھر میں کل تعداد کی ایک تہائی پر مبنی ہے اور یہ آبادی کے لحاظ سے عمر رسیدہ لوگوں کی زندگی کا سب سے بڑا ضمانتی نظام ہے۔
تیرہویں پنج سالہ منصوبے کے دوران چین میں عوامی سہولیات کی تنصیبات اور معلوماتی پلیٹ فورم کی تعمیر کو مضبوط بنایا گیا ہے ۔نومبر دو ہزار بیس تک ملک بھر میں سماجی ضمانتی کارڈ حاصل کرنے والے لوگوں کی تعداد ایک ارب بتیس کروڑ  بیس لاکھ تک پہنچ گئی، جو 95 فیصد آبادی اور تمام شہروں پر پھیلی ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here