چین امریکہ تعلقات کا مستقبل کیا ہوگا، اس کا انحصار امریکہ پر ہے، وانگ ای

0

سات  دسمبر کو ، چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں امریکہ چین بزنس کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے وفد کے ساتھ ویڈیو تبادلہ کیا۔ وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور امریکہ تعلقات کے مستقبل کا انحصارامریکہ کے صحیح انتخاب اور دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں پر منحصر ہے۔

وانگ ای  نے کہا کہ اس وقت سب سے اہم کام یہ ہے کہ چین اور امریکہ تعلقات کو معمول پر واپس لانے کے لئے ایسی تمام رکاوٹوں کو مشترکہ طور پر دور کیا جائے جو ان تعلقات پر اثرا نداز ہورہی ہیں۔

 اس کے ساتھ ساتھ  دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے مطابق  چین اور امریکہ تعلقات کے اگلے مرحلے میں بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے ، صحیح راستے پر واپس آنے اورباہمی اعتماد کو بحال کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے۔ وانگ ای  نےدوطرفہ تعلقات کے مستقبل کی ترقی کے بارے میں  اسٹریٹجک تفہیم کو بہتر بنانے ، تبادلوں اور بات چیت کو مستحکم کرنے ، باہمی مفید تعاون کو فروغ دینے ، تنازعات اور اختلافات کو حل کرنے ، اور رائے عامہ کی فضا کو بہتر بنانے کے حوالے سے پانچ تجاویز پیش کیں۔

 اجلاس میں شریک امریکی نمائندوں کا کہنا تھا کہ امریکہ  چین بزنس کونسل دونوں ممالک کے  تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے اور چین کی معاشی ترقی کی معمول پر واپسی کو سراہتی ہے ، جس نے عالمی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here