چائنا میڈیا گروپ اور صوبہ ہائی نان کی حکومت کے باہمی تعاون سے منعقد ہونے والے تیسرے ہائی نان فلم فیسٹیول کا افتتاح 5 دسمبر کو سان یا میں ہوا۔ اس موقع پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب وزیر، چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر، تیسرے ہائی نان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین شن ہائی شونگ اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے صوبہ ہائی نان کی صوبائی کمیٹی کے سیکرٹری شین شیاؤ منگ نے اہم تقاریر کیں۔
شن ہائی شونگ نے تیسرے ہائی نان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے افتتاح کا اعلان کیا۔
شین شیاؤومنگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہائی نان کی فلم انڈسٹری وقت کے ساتھ پھل پھول رہی ہے ، ایک ممتاز مقام حاصل کر چکی ہے اور لوگوں میں ہم آہنگی کے فروغ کا باعث بن رہی ہے۔ ہائی نان کی فلمی صنعت ” سنہری سیاحتی پٹی “کے سنگم پر واقع ہے۔
شن ہائی شونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ یہ فلمی میلہ ایک خاص دور میں منعقد ہو رہا ہے اور پوری دنیا میں فلم سازوں اور فلمی شائقین کے لئے اس کی خاص اہمیت رکھتا ہے۔ شن ہائی شونگ کے مطابق ہائی نان بین الاقوامی فلمی میلے کا انعقاد نہ صرف چین کی فلمی صنعت کی تیزی سے بحالی کا ایک اہم ثبوت ہے ، بلکہ یہ امید کی کرن بھی ہے کہ بنی نوع انسان آخر کار اس وبا پر قابو پالیں گے۔
تیسرے ہائی نان بین الاقوامی فلمی میلے میں شرکت کے لئے 114 ممالک اور خطوں سے 4376 درخواستیں موصول ہوئیں۔ اس فلمی میلے میں189 چینی اور غیر ملکی بہترین فلمیں ہائکو ، سان یا ، ڈان جو اور چھیونگ ہائی میں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔ ان میں سے97 فلموں کا دنیا ، ایشیاء یا چین میں پریمیئر ہو گا۔نئی فلموں کا پریمیئر ریٹ 92.5 فیصد تک ہے۔ فلمی میلے میں 8 اہم نمائشی یونٹ تشکیل دیئے گئے ، جن میں “اسٹار لائٹ” ، “اینڈ آف دی ورلڈ” ، “پرل پکنگ” وغیرہ شامل ہیں۔ یہ ایونٹس آن لائن اور آف لائن طریقوں کا استعمال کرتے ہوئےمنعقد ہوں گے۔
چھ دسمبر کو چائنا میڈیا گروپ اور صوبہ ہائی نان کے اشتراک سے تیار کردہ دستاویزی فلم ” چین کی وباخلاف جنگ2020″ کا ہائی نان فلم فیسٹیول میں پریمیئر کیاگیا۔
فلم میں تین عام شہریوں کی آنکھوں سے وبا کے خلاف جنگ کے ناقابل فراموش لمحات کا جائزہ لیا گیا ہے۔دستاویزی فلم میں “عوام کو ترجیح دینے اورجان کو ترجیح دینے ” کی روح کو اجاگر کیا گیا ہے۔