چینی محققین کی ایک ٹیم نے کوانٹم کمپیوٹنگ میں نمایاں اعزاز حاصل کرتے ہوئے ایک کوانٹم کمپیوٹر پروٹو ٹائپ بنایا ہے جسے ” چیو چانگ” کا نام دیا گیا ہے۔معروف جریدے “سائنس ” میں چینی محققین کی یہ تحقیق شائع ہوئی ہے۔یہ کامیابی کوانٹم کمپیوٹنگ میں چین کی برتری اور مہارت کا عملی مظہر اور ایک اہم سنگ میل ہے۔
ٹیم کے مطابق کوئی بھی روایتی کمپیوٹر یہ ٹاسک مخصوص وقت میں مکمل نہیں کر سکتا ہے اور نہ ہی کلاسیکل الگورتھم یا ہارڈوئیر میں بہتر ی سے رفتار کا حصول ممکن ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ” چیو چانگ” کوانٹم کمپیوٹنگ سسٹم دنیا کے موجودہ تیز ترین سپر کمپیوٹر سے GBS100 ٹریلین گنا تیزرفتار ہے۔چینی ماہرین کی بیس سالہ مسلسل محنت کے بعد یہ پیش رفت ممکن ہوئی ہے۔اس کی بدولت گراف تھیوری ، مشین لرننگ اور کوانٹم کیمسٹری کے شعبہ جات میں مدد ملے گی۔
“قومی ترقی کے لئے ایک اسٹریٹجک معاونت کے طور پر سائنسی اور تکنیکی خود انحصاری قائم کی جائے ” اور “معاشی نظام کی اصلاح اور اپ گریڈ کو فروغ دیا جائے” ۔حال ہی میں ختم ہونے والی چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس میں ، چین کے نئے ترقیاتی تصور پر زور دیا گیا ، بالخصوص چین کی جدت کاری کے عمل میں انوویشن کی بنیادی حیثیت کی اہمیت پر بڑی توجہ دی گئی جو چین کی جدت پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی کا بنیاد ی تصور ہے۔
حالیہ دنوں میڈیا میں چاند کی تحقیق کرنے والے چھانگ عہ فائیو مشن،گہرے سمندر کی تحقیق کرنے والے جدوجہد ڈیٹیکٹر اور چیو چانگ نامی مذکورہ سپر کوانٹم کمپیوٹر کے بارےمیں وسیع پیمانے پر کوریج دیکھی جا رہی ہے۔ بلند ترین معیار کی سائنسی تحقیق اور کامیابیاں، عالمی سطح پر چین کی جدت پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی کے نمایاں نمونے ہیں۔
سائنس و ٹیکنالوجی کو ترقی کی اولین قوت محرکہ کا درجہ حاصل ہے۔ “تیرہویں پانچ سالہ منصوبے” کے دوران ، چین کی جانب سے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ میں سرمایہ کاری میں ایک گنا اضافہ سامنے آیا ہے ، اور چین عالمی انوویشن انڈیکس رینکنگ میں انتیسویں درجے سے چودہویں درجے پر آ چکا ہے۔اسی باعث چین میں نمایاں سائنسی و تکنیکی پیش رفت ہو رہی ہے ، اور جدید ملک کی تعمیر میں پیش قدمی جاری ہے۔
“جدت طرازی کے نظام کی تعمیر میں نمایاں پیشرفت” سے “جدت طرازی کے نظام کی تکمیل” تک ، “جدید معاشی نظام کی تعمیر میں نمایاں پیشرفت”سے لے کر” جدید معاشی نظام کی تکمیل”تک ، چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس میں”چودہویں پانچ سالہ منصوبے “کے دوران مستقبل میں چین کی جانب سے جدید ترقیاتی نظام کی تعمیر کے لئے ایک دیرپا اور پائیدار روڈ میپ مرتب کیا گیا ہے اور اہداف کو واضح کیا گیا ہے۔ چین کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عمل یقینی طور پر تسلسل سے آگے بڑھے گا اور ایک جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر میں کامیابی حاصل ہوگی۔چین کی ترقی دنیا کی ترقی بھی ہے۔توقع ہے کہ چین بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں زیادہ خدمات انجام دیگا۔