چین کی جانب سے انسداد غربت ہدف کی تکمیل

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے 3 تاریخ کو کہا کہ چین نے 8 سالہ مسلسل جدوجہد کے بعد مقررہ مدت میں شیڈول  کے مطابق انسداد غربت کا ہدف مکمل کر لیا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا  اظہار سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے غربت کے خاتمے سے متعلق جائزہ رپورٹ کی سماعت کے لیے  منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی اور اہم خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معیارات کے تحت  تمام دیہی غریب افراد کو غربت سے باہر نکالتے ہوئے غربت کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے، دس کروڑ سے زائد افراد غربت سے چھٹکارا پا چکے ہیں۔ غربت کے خاتمے کے سلسلے میں  نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔

اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ ملک میں غیر متوازن اور ناکافی ترقی کا مسئلہ اب بھی نمایاں ہے ، انسداد غربت سے حاصل شدہ  نتائج کو مستحکم کرنے اور  انہیں آگے بڑھانے کا کام اب بھی مشکل ہے۔ موجودہ امدادی پالیسیوں ، مالی اعانت ، اور امدادی قوتوں کے مجموعی استحکام کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔مشرقی اور وسطی چین میں ایسی صنعتوں کی مغربی خطے میں منتقلی  کی حوصلہ افزائی اور حمایت کی جائے جن میں کارکنوں کی وسیع تعداد درکار ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here