عالمی معاشی نمو میں چین کا حصہ ایک تہائی سے تجاوز کر جائے گا ، او ای سی ڈی

0

اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم نے یکم دسمبر کو اپنی عالمی اقتصادی آؤٹ لک کی تازہ ترین رپورٹ جاری کی۔ اس رپورٹ میں رواں سال اور اگلے سال میں او ای سی ڈی کے ممبروں اور دنیا کی دیگر بڑی معیشتوں کی معاشی نمو کی پیش گوئی کی گئی ہے  جس کے مطابق 2020 میں عالمی معیشت 4.2 فیصد کم ہوجائے گی۔ دنیا کی بڑی معیشتوں میں ، چین اب بھی واحد معیشت ہوگی جو مثبت معاشی نمو حاصل کرے گی ۔ 

او ای سی ڈی کے چائنا اکنامک پالیسی آفس کی ڈائریکٹر محترمہ مارگٹ مولنر ، جو چینی معیشت کے بارے میں پیش گوئی کی رپورٹ مرتب کرنے کی ذمہ دار ہیں ، نے کہا کہ 2021 میں ، چین کی معاشی نمو دنیا کی معاشی ترقی کی ایک تہائی سے زیادہ  ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وبا پر جلد قابو پانے  نے  چین کو عالمی معیشت میں زیادہ سے زیادہ حصہ دینے میں مدد فراہم کی ہے ۔ چین کی معاشی کارکردگی کی تصدیق کرتے ہوئےانہوں نے اس بات پر بھی زور کیا کہ بین الاقوامی سطح پر وبا کے اثرات  کے تناظر میں  چین کی خدمات کی  برآمدات ، خاص طور پر سیاحت اور بین الاقوامی نقل و حمل سے وابستہ شعبوں نے دوبارہ ترقی شروع نہیں کی ہے۔حکومت کو  ان متعلقہ کاروباری اداروں کے لئے تعاون بڑھانا چاہئے ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here