شنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق چین کے سینگیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی کاونٹی تھاشر کھوآرگن میں زلزلے سے گیارہ بجے تک آٹھ افراد ہلاک اور تیئیس افراد زخمی ہوئے ۔ زلزلے سے شدید متاثرہ پانچ علاقوں میں متاثرہ عوام کی تعداد تقریباً بارہ ہزار ہے۔سب سے شدید متاثرہ تھاشر کھوآرگن کے ایک گاؤں میں ایک ہزار پانچ سو بیس مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔
زلزلے کے مرکز کے علاقے میں کئی کسانوں اور چرواہوں کے مکانات گرکر تباہ ہوگئے ہیں ۔ زلزلے سے متاثرہ افراد کو کھلے میدان میں منتقل کر دیا گیا ہے اور انہیں امداد دی جا رہی ہے۔ مقامی حکومت ،پولیس ،فائر فائٹرز اور مسلح پولیس سمیت امدادی اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں تاکہ تمام زخمیوں یا ملبے تلے دبے افراد کو تلا ش کیا جا سکے ۔مقامی حکومت نے ایک ایمرجنسی کمانڈ دفتر قائم کیا ہے اور متا ثرین کو خیموں اور رضائیوں سمیت امدادی سامان بھیجا ہے ۔اس وقت متاثرہ علاقوں میں بجلی پانی اور مواصلات کی فراہمی معمول کے مطابق ہے ۔
اس وقت چین کی مرکزی حکومت نے امدادی کارروائی کے لیے ٹیم بھیج دی ہے۔