دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک میں مشترکہ لیبارٹریز قائم کی جائیں گے، چینی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی

0

چین کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے عالمی تعاون کے دفتر کے  ڈائریکٹر یےڈونگ بائے    نے  دس تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ مستقبل میں دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک میں مشترکہ لیبارٹریز  قائم کی  جائیں گی۔

چین کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اسی تاریخ کو دی بیلٹ  اینڈ روڈ عالمی سائنس و ٹیکنالوجی کی تخلیق و تعاون کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔  پریس کانفرنس میں جناب یے نے اعدادو شمار کے مطابق کہا کہ حال ہی میں چین نے دی بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک ممالک کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی کے تعاون کے حوالے سے نمایاں پیش رفت حاصل کی ہے۔اس وقت تک بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش سمیت  دیگر ممالک  سے تعلق رکھنے والے دو سو سے زائد نوجوان سائنسدان چین کے مختلف شعبوں میں تحقیقی کام میں شریک رہے ہیں۔چین  کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام دوہزار گیارہ سے دوہزار سولہ  کے دوران  منعقدہ  تکنیکی تربیت میں دو سوسے زائد ترقی پذیر ممالک کے  پانچ ہزارسے زائد افراد شریک ہوئے۔

جناب یے نے کہا کہ اگلے مرحلے میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی مشترکہ  لیبارٹریز کے قیام، سائنس اور ٹیکنالوجی پارک کے تعاون، ٹیکنالوجی کی منتقلی و تخلیق سمیت شعبوں میں کوشش کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here