بیجنگ میں بلدیاتی حکومت کے ترجمان وانگ وین جیائی کے مطابق بیجنگ میں چودہ سے پندرہ مئی تک منعقد ہونے والے دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم کے حوالے سے کی جانے والی تیاریاں کامیابی سے جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق چائنا نیشنل کنونشن سنٹر میں افتتاحی تقریب اور اعلیٰ سطح کے کل رکنی اجلاس کے حوالے سے تمام تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ین چھی سنٹر میں بھی تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ وانگ کے مطابق عالمی تعاون فورم کے دوران دو ہزار رضا کار خدمات فراہم کریں گے جنہیں ضروری تربیت فراہم کی گئی ہے ، انتظامیہ کی جانب سے ماحول دوست ، ری سائیکل تعمیراتی مواد اور کاغذ استعمال کیا گیا ہے۔