برکس ممالک کے بارہویں سربراہی اجلاس میں ہونے والی چار اہم پیش رفت ؛چینی وزارت تجارت

0
新华社照片,北京,2020年11月17日 习近平出席金砖国家领导人第十二次会晤并发表重要讲话 11月17日晚,金砖国家领导人第十二次会晤以视频方式举行。国家主席习近平在北京出席会晤并发表重要讲话。 新华社记者 丁林 摄

اٹھارہ نومبر کوچینی وزارت تجارت کے بین الاقوامی  شعبے کے نائب سربراہ چھین چھاو نے  کہا کہ برکس ممالک کے بارہویں سربراہی اجلاس میں اقتصادی و تجارتی شعبے میں ہونے والی چار اہم پیش رفت ،عالمی معاشی بحالی کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہیں۔
چھین چھاو نے کہا کہ اس اجلاس میں مختلف ارکان کا متفقہ خیال ہے کہ تجارتی سہولت کی سطح کو مزید فروغ دیا جائے گا  تاکہ اہم ساز و سامان کی گردش کو یقینی بنایا جاسکے، وبا سے متاثرہ اداروں کو مزید مواقع فراہم کیے جاسکیں اور بین الاقوامی معاشی اور تجارتی تعاون سے وبا کے اثرات کو کم سے کم کیا جاسکے۔چھین چھاو نے کہا کہ  برکس ممالک کے ارکان نے کثیرالجہتی تجارتی نظام کی حفاظت کا وعدہ کیا اور  “برکس ممالک میں سرمایہ کاری کی سہولت کے بارے میں ایم او یو” کی منظوری دی ہےتاکہ کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے شفاف اور متوقع سرمایہ کاری کا قانونی فریم ورک قائم کیا جاسکے۔
اس کے ساتھ ساتھ، اس اجلاس میں “برکس ممالک کے اقتصادی ساتھی کی حکمت عملی برائےسال دو ہزار پچیس ” مرتب کی گئی ۔ جس میں تعاون کے تین اہم شعبوں  تجارتی سرمایہ کاری اور مالیات ، ڈیجیٹل معیشت ، اور پائیدار ترقی کی وضاحت کی گئی اور اگلے پانچ سالوں میں برکس ممالک کے معاشی اور تجارتی تعاون کے لیے کلیدی شعبوں اور سمت کی منصوبہ بندی کی گئی ہے نیز روڈ میپ کو واضح کیا گیا ہے۔
چھین چھاو نے کہاکہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر، برکس ممالک نے حقیقی اقدامات سے کثیرالجہت تجارتی نظام کا تحفظ کرتے ہوئے سرمایہ کاری اور وبا سے شدید متاثرہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سمیت دیگر شعبوں کے حوالے سے خصوصی اقدامات اختیار کیے جو عالمی معیشت کی  بحالی کے لیے بڑی اہمیت رکھتے ہیں ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here