سولہ نومبر کو ، چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے میانمار نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کی چیئرمین آنگ سان سوچی کے نام تہنیتی خط میں انہیں حالیہ انتخابات میں کامیابی اور دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی اور میانمار نیشنل لیگ برائے جمہوریت نے قریبی اور دوستانہ تبادلے کو برقرار رکھا ہے ، جس نے دونوں ممالک کے تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چین دونوں پارٹیوں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کے تعلقات کو تقویت دینے ، حکمران جماعتوں کے درمیان تجربات و تبادلوں کو فروغ دینے ، “دی بیلٹ اینڈ روڈ” اور چائنا میانمار اقتصادی راہداری کے فریم ورک کےتحت مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے فروغ ، اور سرحدی امن و سکون کے تحفظ کے لیے میانمار کی صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چین میانمار کے ہم نصیب گروپ میں مزید نتیجہ خیز نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ دونوں ممالک اور دونوں ممالک کے لوگوں کو بہتر طور پر فائدہ پہنچایا جا سکے۔