جامع علاقائی اقتصادی شراکت دارانہ تعلقات کے معاہدہ پر باقاعدہ دستخط

0

 جامع علاقائی اقتصادی شراکت دارانہ تعلقات کے معاہدہ،یعنی آر سی ای پی کے پندرہ رکن ممالک نے پندرہ تاریخ کو اس معاہدے پر باقاعدہ  دستخط کیے۔چین سمیت پندرہ ممالک کے رہنماؤں نے ویڈیو لنک کے ذریعے معاہدے  پر دستخط کی تقریب کا مشاہدہ کیا۔چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ معاہدے پر دستخط  نہ صرف مشرقی ایشیائی علاقے میں تعاون کے راستے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں ،بلکہ کثیرالجہتی اور آزاد تجارت کی  بھی فتح ہے ۔ معاہدہ خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے نئی قوت محرکہ فراہم کرے گا اور عالمی اقتصادی بحالی میں نئی روح پھونکے گا۔

لی کھہ چھیانگ نے نشاندہی کی کہ آر سی ای پی  پرآٹھ برسوں کے مذاکرات کے بعد دستخط ہوئے جو موجودہ مشکل عالمی صورتحال میں امید کی کرن ہے ۔اس سے  ظاہر ہوتاہے  کہ کثیرالجہتی اور آزاد تجارت عالمی معیشت اور انسانی ترقی کی درست سمت ہے اور کھلا پن اور تعاون ہی باہمی مفادکا لازمی راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہم اعتماد کو مضبوط بناتے ہوئے تعاون کریں گے ،مشرقی ایشیا نیز بنی نوع انسان کے مزید خوبصورت مستقبل کی تشکیل ہوتی رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here