شی جن پھنگ کے ایک ماہ میں کھلے پن کے دو “روزن” کہلانے والے علاقوں کے دورے ، کیا پیغام دیتے ہیں؟ سی آر آئی کا تبصرہ

0

چالیس برس قبل ، شین جن ایک گاؤں تھا جو آج ایک  بڑے شہر میں تبدیل ہو چکا ہے  جب کہ شنگھائی کا ضلع پو ڈونگ تیس سال کے عرصے میں دیہات سے ایک جدید ضلع بن گیا ہے۔یہ دونوں علاقے چین میں کھلے پن اور جدت کاری کے دو” روزن” مانے جاتے ہیں ۔چینی رہنما شی جن پھنگ نے ایک ہی ماہ میں ان دونوں علاقوں کا دورہ کیا اور ان کی ترقی کے جو  انتظامات کیے گئے ان سے  اصلاحات،کھلے پن اور جدت کاری کا واضح اشارہ ملتا ہے ۔
چین کی اصلاحات و کھلے پن کے ان دو روزنوں کے ذریعے دنیا نا صرف مزید شاندارنقطہ آغاز ،مزید اعلی منزل اور مزید بہتر ہدف کے لیے اصلاحات اور کھلے پن کو فروغ دینے کے لیے چین کے مضبوط عزم کو دیکھ سکتی ہے ،بلکہ  مشترکہ مفادات کے بہتر مواقع اور “چینی راہ “کی لچکدار قوت کو بھی دیکھ سکتی ہے۔
ترقی کے نئے ڈھانچے کی تشکیل کے دوران ،شین جن اور پھوڈونگ دونوں عالمی وسائل کی تقسیم کو مضبوط بنانے  اور ملک میں مرکزی اہمیت کے علاقے اور اندرونی و بیرونی گردش کے اسٹریٹجک مرکز بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔دونوں علاقے “چینی مواقع”حاصل کرنے کے لیے عالمی برادری کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہیں۔شی جن پھنگ نے اپنے دورے میں شین جن اور پھوڈونگ میں مزید اعلی معیار کے کھلے پن کے فروغ کی  ہدایات دیں جو نا صرف چین کی اعلی معیاری ترقی بلکہ عالمی ترقی کے لیے بھی سودمند ثابت ہوں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here