چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے بارہ تاریخ کو صوبہ جانگ سو کا دورہ کیا ۔
سب سے پہلے جناب شی جن پھنگ نان ٹونگ شہر کے نواح میں دریائے یانگسی کے کنارے پر واقع ووشن ڈسٹرکٹ گئے ۔یہ نان ٹونگ شہر سے گزرنے والے دریائے یانگسی کے طاس میں ایک اہم ماحولیاتی خطہ ہے جو نان ٹونگ شہر کا ایک اہم آبی ذخیرہ بھی ہے۔ جناب شی جن پھنگ نے دریائے یانگسی کے ساحلی پٹی کے ماحولیاتی انتظام اور دریائے یانگسی میں ماہی گیری پر پابندیوں سے متعلق اقدامات کا معائنہ کیا ۔
اس کے بعد ، صدر شی جن پھنگ نے نان ٹونگ میوزیئم میں جانگ سو سے تعلق رکھنے والے متوفی محب وطن صنعت کار جانگ جین کی زندگی اور کارناموں کی نمائش دیکھی۔
دورے کے دوران شی جن پھنگ نے کہا ” میں نے سنہ انیس سو اٹھہتر میں ضلع وو شان کا دورہ کیا تھا اور میں خاص طور پر دریائے یانگسی کی وسعت سے بہت متاثر ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں نمایاں تبدیلی آئی ہے ۔ اس طرح کی خوشگوار زندگی آپ اپنے ہاتھوں سے بناتے ہیں اور یہ سب لوگوں کی سخت محنت کا ثمر ہے ۔