بوآؤ فورم کے تحت “ایشیاانٹرنیشنل ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن فورم” کے نام صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی پیغام

0

دس تاریخ کو  چینی صدر شی جن پھنگ نے بوآؤ فورم کے تحت منعقد ہونے  والے پہلے “ایشیاانٹرنیشنل ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن فورم “کے افتتاح کے موقع پر مبارک باد کا پیغام بھیجا۔

اپنے پیغام میں صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ آج کی دنیا میں ، سائنسی اور تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کا ایک نیا دور اپنےعروج پر ہے ، جو انسانی ترقی میں گہری تبدیلیاں لارہا ہے اور عالمی ترقیاتی مسائل اور چیلنجوں سے نمٹنے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک نیا راستہ فراہم کرتا ہے۔

شی جن پھنگ نے زور دیا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی سے تمام انسانوں کو یکساں طور  پر مستفید ہونا چاہئے۔ اس وقت ، دنیا کو نوول کورونا وائرس کی وباسمیت مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے۔ ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے چین دوسرے ممالک کے ساتھ سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور تعاون کو مستحکم کرنے ، زیادہ کھلی ، جامع ، اور باہمی مفید بین الاقوامی سائنسی اور تکنیکی اختراعات کے تبادلے کو فروغ دینے ، اور عالمی معاشی بحالی کو فروغ دینے اور لوگوں کی صحت کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ بوآؤ ایشیائی فورم  اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی  حکومت مشترکہ طور پر انٹرنیشنل فورم برائےٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کا انعقاد کررہی ہے ، جو عالمی تکنیکی جدت میں تبادلے اور تعاون کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here