دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو، جنوب سے جنوب تعاون کی مثال ہے۔ جارج شیدک

0

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے امور جنوب سے جنوب تعاون جارج شیدک نے حال ہی میں سنہوا نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو جنوب سے جنوب تعاون کی مثال بن چکا ہے۔
جارج نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے عالمی تعاون فورم بیجنگ میں منعقد ہوگا اور برکس ممالک کی نویں سربراہی ملاقات بھی ستمبر میں چین کے شہر شا مین میں منعقد ہوگی ۔یہ دونوں سرگرمیاں جنوب سے جنوب تعاون سے گہرا تعلق رکھتی ہیں اور جنوب سےجنوب تعاون کو مزید فروغ دیں گی۔
انہوں نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ ،جنوب سے جنوب تعاون کے میدان میں بہت اہم منصوبہ بن چکا ہے جو ترقی پذیر ملکوں کے تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے اس سے وابستہ ممالک کی اقتصادی ترقی اور بنیادی تنصیبات کی تعمیر کو فروغ دے رہا ہے۔
جارج نے کہا کہ اقوام متحدہ چینی حکومت اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دے گی اور اس انیشیٹو کو عمل میں لانے کی کوشش کرے گی۔
جارج نے کہا کہ چین نے ترقی پذیر ملکوں کو رقوم اور ٹیکنالوجی کی امداد فراہم کرتے ہوئے نئے ترقیاتی راستے اور طریقہ کار بھی فراہم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت کا انتظام اور ترقی کے فروغ میں ترقی پذیر ممالک چین کے کامیاب تجربات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here