صدر شی جن پھنگ کی جانب سے سیچھوان- تبت ریلوے لائن کی تعمیر کے حوالے سے اہم ہدایات

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری ، چین کے صدرمملکت  اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین  شی جن پھنگ نے حال ہی میں سیچھوان- تبت ریلوے لائن کی تعمیر کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ سیھچوان- تبت ریلوے کی تعمیر نئے دور میں تبت کی ترقی  کے لئے پارٹی کی حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک اہم اقدام ہے۔ مغربی خطے بالخصوص سیچھوان اور تبت کی معاشی و معاشرتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے قومی اتحاد اور سرحدی استحکام کو یقینی بنانا بہت اہمیت کا حامل ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ سیچھوان- تبت ریلوے کے ساتھ ساتھ کھیتوں کی صورت حال، ارضیات اور آب و ہوا کی صورت  حال بہت پیچیدہ ہے۔ یہاں کے قدرتی ماحولیاتی عوامل  نازک ہیں اور تعمیراتی کام میں ایسی دشواریوں کا سامنا ہے جو شاید ہی دنیا کے کسی اور خطے میں ہوں۔ اس لئے ضروری ہے کہ چین کے سوشلسٹ نظام کے فوائد کو بھرپور انداز میں بروئے کار لایا جائے تاکہ اس شاندار اور مشکل تاریخی کام کو انجام دیا جاسکے۔ اس حوالے سےنیشنل ریلوے گروپ کو مرکزی ذمہ داری کو ادا کرنا چاہیے،متعلقہ یونٹوں اور سیچھوان اور تبت صوبوں کو لازمی طور پر ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہئے اور اس عمل کو احتیاط سے انجام دینا چاہئے۔ اس ریلوے لائن کو تعمیر کرنے والوں کو”دو سڑکوں” اور چنگھائی- تبت ریلوے لائن  کی روح کو آگے بڑھانا چاہئے ۔سائنسی تعمیرات ، محفوظ تعمیرات اور ماحول دوست تعمیرات  کے تصورپر عمل پیرا رہتے ہوئے اعلیٰ معیار کے ساتھ اس منصوبے کی تعمیر کو  فروغ دیں ، اور جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر میں نئی ​​شراکت کریں۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کی ریاستی کونسل کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے ہدایات دیں کہ  سیچھوان- تبت ریلوے کی تعمیر پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی ہدایات کی روشنی میں اور طویل مدتی تناظر کی بنیاد پر کی گئی ایک اہم اسٹریٹجک حکمت عملی ہے۔
واضح رہے کہ سیچھوان- تبت ریلوے کا  چھنگ ڈو  -یاآن سیکشن  دسمبر 2018 میں آپریشن کے لئے کھول دیا گیا تھا ، اور لہاسہ-نائنگ چھی سیکشن کی تعمیر کا کام جون 2015 میں شروع کیا گیا تھا۔ منصوبہ اس وقت آسانی سے چل رہا ہے ۔اس وقت شروع ہونے والا یاآن- نائنگ چھی  سیکشن صوبہ سیچھوان اور تبت خود اختیار علاقے میں واقع ہے۔ یہ لائن یاآن ، سیچھوان سے شروع ہوتی ہے اور تبت میں نائنگ چھی کے مقام پر اختتام پذیر ہوتی ہے۔ یہ چین میں قومی درجے میں صف اول کا دو رویہ ریلوے ٹریک ہے۔ نئی تعمیر شدہ  لائن 1011 کلومیٹر لمبی ہے اور اس پر 120 سے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرین چل سکتی ہے۔ اس منصوبے کی تیاری اور عمل درآمد نیشنل ریلوے گروپ کی جانب سے سر انجام دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here