چین کی پرائیویٹ انٹرپرائززنے اکیس ہزاردیہات کو غربت سےنکال لیا

0

چین کی پرائیویٹ انٹرپرائزز غربت کی روک تھام کی جنگ میں فعال طور پر حصہ لے رہی ہیں۔اب تک چھبیس ہزار پانچ سو پرائیویٹ انٹرپرائزز نے اکیس ہزار غریب دیہات کی مدد کی ہے۔اڑتیس لاکھ اسی ہزار سے زاِئد غریب لوگوں نے اس سے استفادہ حاصل کیا ہے ۔حال ہی میں چینی شہر گوئیجو میں منعقدہ غربت کی روک تھام کے حوالے سے فورم کے مطابق دو ہزار سولہ تک چھبیس ہزار پانچ سو پرائیویٹ انٹرپرائزز نے اڑتیس لاکھ چھیاسی ہزار چار سو غریب افراد اور اکیس ہزار غریب دیہات کی مدد کی ۔
چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین ،چین کے قومی صنعتی اور تجارتی فیڈریشن کے چیئرمن وانگ چھن مین نے کہا کہ کچھ عرصے کے طرز عمل کے بعد پرائیویٹ انٹرپرائزز کی جانب سے غربت کی روک تھام کی کارروائی، مدد کا طریقہ کار ،غربت سے بچانے کے نتائج توقع سے زیادہ سامنے آئے ہیں۔اور یہ کارروائی تمام علاقوں میں غربت کی روک تھام کی جنگ کا اہم حصہ بنی ہے ۔
ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق پرائیویٹ انٹرپرائزز نے غربت کی روک تھام کی کارروائی میں چھیالیس ارب پچپن کروڑ چینی یوآن سرمایہ لگایا ہے۔تین لاکھ سات ہزار چھ سو افراد کی ملازمت کا بندو بست کیا گیا اور تین لاکھ سولہ ہزار تین سو افراد کوفنی تربیت حاصل ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here