اکتیس اکتوبر کو ، چین کی رینمن یونیورسٹی کے چونگ یانگ انسٹی ٹیوٹ آف فنانس کے سینئر محقق ، لندن شہر کے شعبہ معاشیات اور کاروباری پالیسی کے سابق ڈائریکٹر جان روس نے لندن میں چائنا میڈیا گروپ کے رپورٹر کو خصوصی ٹیلیفونک انٹرویو دیا۔
مسٹر جان روس نے نشاندہی کی کہ چین کا “14 واں پنچ سالہ منصوبہ” تکنیکی اور سائنسی ترقی اور تحقیق پر زور دیتا ہے ، جس کے لئے پورے ملک کی کوششوں کی ضرورت ہے۔ چین نے اپنی ترقی میں بہت سی مشکلات پر قابو پالیا ہے ، اور یقیناً اس بار بھی کامیابی حاصل ہوگی۔ جان روس نے کہا کہ چین یقینی طور پر “14 ویں پنچ سالہ منصوبہ” کو عمل میں لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 40 سالوں میں ، چین اور چینی کمیونسٹ پارٹی نے اپنے تمام اہداف حاصل کرلئے ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ موجودہ مقاصد بھی حاصل ہونگے۔
جان روس کا کہنا ہے کہ یہ بات واضح ہے کہ امریکہ بعض طریقوں سے ہواوے اور ٹکٹاک سمیت چینی کمپنیوں کے خلاف پابندی عائد کرکے چین کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے ، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ امریکہ کامیاب ہوسکتا ہے۔ امریکی حکومت کی کاروائی بہت ساری امریکی کمپنیوں کے مفادات کے منافی ہے۔اس سے امریکہ کے بولے پن کا اظہار ہوتاہے۔