چین کی امریکہ کی جانب سے تائیوان کو اسلحے کی فروخت کی شدید مخالفت

0

امریکہ نے چھبیس تاریخ کو چین کے علاقے تائیوان کو مزید دو ارب چالیس کروڑ ڈالرز مالیت کا میزائل سسٹم فروخت  کرنے کی منظوری دی ہے۔اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے ستائیس تاریخ کو میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ کی جانب سے تائیوان کو اسلحے کی فروخت “ایک چین”کے اصول اور چین۔ امریکہ کے مابین طے شدہ تین مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔یہ اقدام چین کے داخلی امور میں مداخلت اور چین کے اقتدار اعلی اور سلامتی مفادات کے لیےسنگین طور پر نقصان دہ ہے ۔امریکی فعل سے تائیوان میں علیحدگی پسند قوت کو غلط اشارہ دیا گیا ہے جبکہ چین ۔امریکہ تعلقات اور آبنائے تائیوان کے امن و امان کو  شدید  نقصان پہنچا ہے۔چین اس  اقدام کی بھرپور مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اپنے اقتدار اعلی اور سلامتی مفادات کے تحفظ کی خاطر تمام لازمی اور جائز اقدامات اختیار کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here