رواں سال چھبیس اکتوبر تک سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے آلہ شان کھہ پورٹ سے چار کروڑ تیئیس لاکھ سے زائد سرحد پار ای کامرس پارسلز کی ترسیل کی گئی ہے جبکہ اشیاء کی مجموعی مالیت ایک ارب یوآن سے زائد ہے۔
آلہ شان کھہ پورٹ پر ریزرویشن یا بکنگ کے ذریعے کسٹم کلیئرنس نظام چوبیس گھنٹے فعال ہے۔”سرحد پار روڈ۔ ریلوے مشترکہ ٹرانسپورٹ نظام” کے تحت چائنیز مین لینڈ سے بھیجی جانے والی اشیاء پندرہ روز کے اندر یورپ تک پہنچائی جا سکتی ہیں۔ اس وقت علی بابا،امیزون،ای بے سمیت اہم ای کامرس پلیٹ فارمز اس نظام کے ذریعے اشیاء کی ترسیل کرتے ہیں۔