سنکیانگ ڈویلپمنٹ ریسرچ سینٹر نے حال ہی میں سنکیانگ میں مختلف مقامات کے دوروں اور گہری تحقیق کے بعد”سنکیانگ میں اقلیتی قومیتوں کے روزگار سے متعلق تحقیقی رپورٹ” مرتب کی ہے جس کے مطابق سنکیانگ میں اقلیتی قومیتیں روزگار کے حصول میں خودمختار اور آزاد ہیں۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے تیئس تاریخ کو ایک میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ مذکورہ رپورٹ سنکیانگ میں اقلیتی قومیتوں کے روزگار سے متعلق حقائق واضح کرتی ہے۔ترجمان کے مطابق مذکورہ رپورٹ چند تھنک ٹینکس یا اسکالرز کے چین مخالف بے بنیاد ،جعلی اور بد نیتی پر مبنی قیاس آرائیوں کی تردید اور نام نہاد “جبری روزگار ” کی مضبوط نفی ہے۔ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ عالمی برادری حق اور سچ کے ساتھ کھڑی ہو گی اور جھوٹ کی سختی سے مخالفت کرے گی۔