ایشیائی ترقیاتی بنک چین کے ساتھ مل کر دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک کے سربراہ

0

ایشیائی ترقیاتی بنک کے سربراہ تاکی ہائیکو ناکوا نے چار تاریخ کو جاپان میں منعقدہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی کونسل کے سالانہ اجلاس کے موقع پر کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ایک بہترین فارمولہ ہے جس سے ایشیا اور یورپ نیز دنیا کے دوسرے خطوں کو آ پس میں منسلک کیا جا سکتا ہے ۔اس انیشیٹو کے تحت بنیادی تنصیبات کی تعمیر سے خطے کی معاشی ترقی میں مدد ملے گی ۔ ایشیائی ترقیاتی بنک چین کے ساتھ مل کر دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کرے گا ۔
ایشیائی ترقیاتی بنک اور ایشئن انفرا سٹرکچر انوسٹمنٹ بنک کے درمیان تعاون کے حوالےسے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ادارے بنیادی تنصیابات کی تعمیر میں مثبت تعاون کو فروغ دے سکیں گے ، ایشئن انفرا سٹرکچر انوسٹمنٹ بنک کی توجہ کا بنیادی مرکز یہی مذکورہ شعبہ ہے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے دائرہ کار میں بنیادی تنصیبات کے علاوہ تعلیم اور ضعیف کے لیے دی جانے والی خدمات سمیت دیگر شعبے آ تے ہیں لہذا دونوں ادارے ایک دوسرے کو معاونت فراہم کر سکتے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کو شروع ہونے والا یہ اجلاس چار روز تک جاری رہے گا۔ شرکاء ایشیا اور بحرالکاہلی خطے کی معاشی صورت حال اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے اور پائیدار ترقی کے لیے شراکت داری کو فروغ دینے کی راہیں تلاش کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here