چینی صدر کا صوبہ گوانگ دونگ کا دورہ

0

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بارہ تاریخ کو صوبہ گوانگ دونگ کا دورہ کیا۔

اسی روز سہ پہر کو انہوں نے چھاؤ جو شہر کے گوانگ جی پل، گوانگ جی ٹاؤر اور پھائی فانگ اسٹریٹ کا دورہ کیا اور ثقافتی ورثوں کی بحالی اور تحفظ ، غیر منقولہ ثقافتی ورثوں اور ثقافتی سیاحت کے وسائل کی ترقی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد وہ چھاؤ جو سانہوان کمپنی تشریف لے گئے جہاں انہوں نے اس ادارے کی اختیار کردہ جدت کاری اور پیداواری سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔

شی جن پھنگ نے چھاؤ جو سانہوان کمپنی کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم غیر محسوس طریقے سے اس صدی کی ایک بڑی تبدیلی کا سامنا کر رہے ہیں ، اس صورتحال میں ، ہمیں خود انحصاری کی راہ اپنانا ہوگی۔ اس حکمت عملی کے تحت ہمیں طاقتور ملک کی تعمیر میں اپنی خدمات سرانجام دینے کی کوشش کرنی چاہئیے۔

چین کے صوبہ گوانگ دونگ کا رقبہ 179،700 مربع کلومیٹر ہے جبکہ مستقل آبادی 115 ملین سے زیادہ ہے۔ دو ہزار انیس میں ، صوبہ گوانگ دونگ کی جی ڈی پی ایک سو کھرب یوآن سے تجاوز کر گئی ، یوں گوانگ دونگ مسلسل 31 سالوں سے جی ڈی پی کے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر رہا اور ہمیشہ چین کی اصلاحات اور کھلے پن کے اول صف میں رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here