یونیسکو کے “خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم کے پانچویں ایوارڈ” کے موقع پر پھنگ لی یوان کا تہنیتی پیغام

0

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی اہلیہ،  لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے لئے یونیسکو کی خصوصی ایلچی پھنگ لی یوان نے بارہ تاریخ کو ویڈیو لنک کے ذریعے  لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے پانچویں یونیسکو ایوارڈ کی تقریب کے نام  تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

پھنگ لی یوان نے ایوارڈ جیتنے والی سری لنکا اور کینیا کی خواتین کو مبارک باد پیش کی۔پھنگ لی یوان نے کہا کہ  2015میں چین اور  یونیسکو نے ایک ساتھ مل کر یہ ایوارڈ شروع کیا تھا۔ ایوارڈ کی فاتح لڑکیاں اور خواتین  تعلیم فراہم کرنے، تعلیم میں صنفی مساوات کو فروغ دینے اور معاشرے کی ترقی کو آگے بڑھانے میں  اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ 

پھنگ لی یوان نے کہا کہ عالمی ناخواندہ بالغوں میں سے 63فیصد خواتین ہیں۔ خواتین کی اچھی تعلیم کے بغیر ، انسانی معاشرے کی ترقی میں کوئی پیشرفت نہیں ہوگی۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ممالک اور شخصیات اس عظیم کام میں شامل ہوں۔ چین ، یونیسکو کے ساتھ  2021 سے 2025تک اس ایوارڈ کا اہتمام جاری رکھے گا۔یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل ، آودرے آوزولے نےلڑکیوں اور خواتین کے تعلیمی ایوارڈ کے قیام  اور تعلیم میں صنفی مساوات کے فروغ میں  مثبت شراکت پر چینی حکومت کی کوششوں کی تحسین کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here